لاہور(خصوصی نامہ نگار)برصغیر کی عظیم وقدیم دینی درس گاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور کے صدر سابق ایم پی اے چیئرمین لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اہم اجلاس جامعہ فتحیہ میں منعقد ہوا جس میں میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءسے میاں محمد نعمان نے کہا کہ دینی مدارس تعلیم وتربیت کے بہترین مراکز ہیں جہاں پر طلبہ کو احترام انسانیت دینی ومعاشرتی اقدار سکھائی جاتی ہے۔ اجلاس میں مولانا قاری عبداللہ مدنی، قاری محمد قاسم بلوچ ، ڈاکٹر ضیاءالحق قمر ،قاری عبدالعزیز یوسف ، مفتی عبدالرحمن، مولانا ذیشان انجم، سمیع اللہ خان کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔