لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 147 سے نامزد امیدوارغلام محی الدین دیوان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف علاقوں میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم نے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے اکٹھے ہوکر چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ پاکستان آئین شکنوں کی نہیں بلکہ آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
قوم نے پی ٹی آئی جھنڈے تلے اکٹھے ہوکر چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کر کے اپنا فیصلہ دےدیا :غلام محی الدین
May 08, 2023