نبی اکرم کی محبت جزو  ایمان ہے:ادریس شاہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ نبی اکرم کی محبت جزو ایمان ہے۔ حضرت محمد کو اپنی جان، مال،اولاد اور ماں باپ سے بھی زیادہ محبت کرنا ایمان والوں کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ حضرت بی بی فاطمہ ؓ کے بارے میں حضور کا فرمان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکرا ہے۔ہمارے آقا کو حضرت بی بی فاطمہؓ سے بہت زیادہ محبت تھی۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمد کا نے فرمایا کہ حضرت فاطمہؓ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں اور حسنؓو حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیںجو چاہتا ہے کہ وہ جنت میں جائے اسے اہل بیتؓ سے محبت کرنا ہوگی۔ اسی طرح امہا المومنینؓ، صحابہ کرامؓکی محبت بھی ہم پر فرض ہے۔ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے امن کے دشمن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...