علماءجہالت ، تعصبات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں:عبد الغفار روپڑی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے منافی پارلیمنٹ بھی قانون بنانے تو باطل ہو گا۔ علماءمعاشرے جہالت اور تعصبات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں۔ علماءہی انبیاءکے وارث ہیں۔ یہ بات انہوں نے دارالفلاح انٹر نیشنل کے دورہ تخصص کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس سے پروفیسر مسعود عالم مولانا حافظ عبد الغفار مدنی اور حافظ عبدالوحید نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں علماءاور مدارس سے فارغ ہونے والے طلباءنے شرکت کی۔حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی قرآن وسنت کے منافی قانون بنائے گی تو وہ بھی باطل ہو گا۔ پاکستان اسلام کے نام حاصل کیا لیکن ہم نے اسلام کو پسے پشت ڈال کر اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کی پیروی نہیں کی جس کی وجہ سے ہم گروہوں اور فرقوں میں بٹ کر انتشار کا شکار ہو چکے ہیں۔ معاشی اور معاشرتی طور پر مفلوج ہو کر غیروں سے مدد مانگنے پر مجبور ہیں۔ ابھی تک پاک وطن میں انگریز کے بنائے ہوئے قوانین سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے۔ یہ دین سے کھلم کھلا بغاوت ہے اس لیے علماءاپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرکے انبیاءکے وارث ہونے کا ثبوت دیں اور لوگوں کو شیطان کے راستے سے ہٹانے کی بھرپور کوشش کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن