طاہر رضابخاری کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی اوّل کا اجلاس،خفیہ رپورٹس پر جائزہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی اوّل کا اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد ہوا،جس میں ترقی کیلئے کل46 کیسز کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے،جن میں 42 کیسز کو ترقی کیلئے موزوں جانتے ہوئے ان کی ترقی کی سفارش کی گئی جبکہ 4 کیسز ڈیفرکیاگیا۔ترقی کی سفارش پانے والوں میں گریڈ 18 سے 19 کے تین کیسز، گریڈ 17 سے 18 کے 9 کیسز سمیت دیگر مختلف گریڈز کے کیسز شامل ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف aعلی فرخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجازاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمانہ سطح پر 15 افسران اور 31 ملازمین سمیت مجموعی طور پر 46 افراد کی اگلے گریڈ ز میں ریگولر بنیادوں پر ترقی کیلئے سال 2022تک کی سالانہ خفیہ رپورٹس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جن افسران واہلکاراں کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کیلئے زیر غور کیا گیا۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ ملازمین میں ترقی کے عمل کی ترویج اداروں کے ارتقا کیلئے ضروری ہے۔ یہ عمل ملاز مین میں محنت کے جذبے کوابھارتااوران کو توانائی عطاکرتا ہے۔ انہوں نے ترقی کمیٹیوں کے اجلاس ریگولربنیادوں پر منعقد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...