چوہدری نثار پی ٹی آئی این کے پلیٹ فارم سے کردار ادا کرےں :اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ملک میں سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کیلئے قوم اور ملک کو صاف ستھری ایماندار محب وطن سیاسی جماعت اور سیاسی قیادت کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان رابطے رہے ہیں اور پی ٹی آئی این کے چیئر مین اختر اقبال ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی اس سلسلہ میں خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی جہاں ملکی موجودہ معاشی سیاسی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا تھا کہ ملک میں قیادت کے بحران اور تمام سیاسی پارٹیوں کی بدترین کارکردگی سے عوام سخت پریشان ہےں ملک کو صاف ستھری محب وطن سیاسی قیادت کی ضرورت ہے عوام بھی نئی قیادت کے متلاشی ہے۔ پی ٹی آئی این کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہاکہ چوہدری نثار علی خان کے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے صاف شفاف پی ٹی آئی این کے پلیٹ فارم سے اپنا مثبت کردار ادا کرےں ۔

ای پیپر دی نیشن