گستاخانہ واقعات ملکی امن تباہ کرنیکی گہری ناپاک سازش ہے:علامہ ممتازاعوان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت،سول سوسائٹی ورکرزنے وطن عزیزمیں گستاخانہ وتوہین آمیزدلخراش واقعات کیخلاف اخبارمارکیٹ کے باہرایک بھرپور مظاہرہ کیااورزبردست نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ایک بڑابینر بھی اٹھارکھاتھاجس پر ناموس محمد کے تحفظ کی قسم،پنپنے نہ دیں گے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان،ایم ریاض چوہدری، محمد شکیل بھٹی،مولانامحمدحنیف حقانی،پیرعامرشاہ زنجانی ، سید انشا اللہ کاشمیری،انجینئریعقوب چوہدری، افتخاراحمد فخراورحافظ یعقوب شاہ نے شدیداحتجاج کیا تمام اسلام پسندومحب وطن عناصرپریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ متحدہوکر اسلام وپاکستان دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ملیامیٹ کردیں۔نیزمقررین نے گستاخانہ واقعات پرگرفتارمجرموں کوجلدسے جلدسزادلواکرانہیں کیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن