گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹےموں نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران آلائشوں سے نکلا مضر صحت آئل اور ملاوٹی مصالحے تلف کر دئےے،ےونٹ بند ،مالکان کےخلاف مقدمہ درج کروادےا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹےموں نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران حافظ آباد مےںملاوٹی مصالحوں پیکنگ یونٹ اور ناقص آئل سپلائرپکڑے گئے،جن کے قبضہ سے 100لیٹرآلائشوں سے نکلاگندا آئل اور50کلو ملاوٹی مصالحے بر آمد کرکے انہےں تلف کر دےا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ مصالحوں میں کھلے رنگوں کی ملاوٹ پر اختر ٹاﺅن میں سپائسز یونٹ بند اورسپائسزیونٹ مالکان کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ جگا والااورکولو روڈپرآلائشوں سے نکلے تیل لےجانے والارکشہ پکڑ اتھا ۔ انتہائی لازم ریکارڈموجود نہ ہونے پر پر آئل سپلائر پر ایکشن لیا گیا ہے ۔استعمال شدہ اور آلائشوں سے نکلے تیل کو صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گندے آئل کا استعمال کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بن سکتا ہے، ناقص اور غیر معیاری اجزا کا استعمال سنگین جرم ہے۔
گوجرانوالہ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت آئل،مصالحے تلف
May 08, 2023