گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب ایلمینٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیٹا)کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ ،صوبائی صدر شکیل احمد چوہدری ، سیکرٹری جنرل راجہ عمران کیانی اور حافظ ضیاالرحمن چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں مردم شماری میٹرک کے امتحانات اور الیکشن کمیشن کی ٹریننگ کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سسٹم ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ٹیچرز کی اضافی ڈیوٹیوں کی وجہ سے داخلہ مہم بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نئی کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہو گیا تھا جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا گیا جس کے اثرات داخلہ مہم پر بھی پڑے ہیں۔