گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے تحریک انسدادسود پاکستان کے کنونیئر مولانازاہدالراشدی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کےا گےا،اس موقع پر مولاناحافظ فضل الہادی اور چوہدری بابر ضوان باجوہ جنرل سیکرٹری جمعیت علما ءاسلام ضلع بھی ان کے ہمراہ تھے، مولانا زاہد الراشدی نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو سودی نظام کے جدوجہد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آبادچیمبر آف کامرس نے 27مئی کو سود سے پاک معیشت کے عنوان سے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماءکرام اور تاجر راہنماﺅں کے ساتھ ملکرسیمینار منعقدکرنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اسے وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے تحریک انسداد سودکی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلایاہے، مولانافضل الرحمان نے اس کی حمایت کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا،مولانازاہدالراشدی نے محکمہ تعلیم کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کوآگاہ کیا۔