قوم عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئے گی:خرم دستگیر خان

May 08, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے جھوٹے نعروں، وعدوں اور انتشار کے جھانسے میں نہیں آئےگی۔قبل از وقت اسمبلیاں توڑنے والوں کو دوبارہ اسمبلیوں میں آنے کی جلدی پڑی ہوئی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کے آئین ،قانون اور اداروں کیساتھ کھلواڑ کیا۔پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں عمران خان کی ذاتی انا اور تسکین کیلئے توڑی گئی ہیں۔پاکستان میں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بروقت اور آئین کے مطابق ہونگے۔عمران خان اقتدار کے حصول اور اپنی بے چینی ختم کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہے ہیں۔اس موقع پر سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ، چیئرمین بی او ڈی گیپکو شعیب بٹ،لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، عدنان اکرم بٹ، راشد بٹ، ساجد ساجی کمبوہ، حسن جہانگیر بٹ ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفود کے مسائل سنے اور انہیں مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں