پاکستان اسٹاک مارکیٹ : 412.49پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 412.49 سے پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ماہرین کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی بحالی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے منفی جذبات پیدا ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو منفی رجحان نے اپنی لپیٹ میں لے لیااور ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حاصل کرنے میں پاکستان کی نااہلی اس کھینچا تانی کا باعث بنی۔آئی ایم ایف نے جمعہ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستانی حکام کے ساتھ زیر التواء نویں جائزے کو کسی نتیجے پر پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے ”ایک بار جب ضروری فنانسنگ ہو جائے اور معاہدہ طے پا جائے”۔آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے میں تاخیر منفی جذبات کو جنم دے رہی ہے .جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی واقع ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن