کابل: 4.5 ملین ڈالر سرمایہ کاری سے 12 منزلہ کمرشل عمارت تعمیر ہو گی

کابل (بی این اے) افغان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ کابل کے علاقے میرویس میدان میں 12 منزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابل شہر کے میرویس میدان میں کوٹہ سنگی کے علاقے میں ایک ایکڑ اراضی پر پرائیویٹ کمپنی کی جانب 4.5  ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 12 منزلوں پر مشتمل ایک کمرشل عمارت تعمیر کی جا رہی ہے‘ جس میں 300 دکانیں ہوں گی۔ تعمیراتی کام تین سال کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا جس سے سرکاری خزانے کو 38 ملین افغانی کا ریونیو بڑھے گا۔ سینکڑوں افراد کو روزگار ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن