سی سی پی او کامنشیات سمگلنگ میں ملوث جورڈن گینگ پکڑنے پر اظہار اطمینان 

May 08, 2024

لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اقبال ٹاؤن اورصدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی،لاء اینڈ آرڈر،کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے منشیات سمگلنگ میں ملوث جورڈن گینگ پکڑنے پر اطمینان کا اظہارکیا اور کامیاب کریک ڈاؤن پرمتعلقہ افسران کو سراہا۔سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت سے منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چوروں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرنے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصرکیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہورنے سپروائزری افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اوردلجمعی سے ادا کرنے اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی بھی تاکید کی اورکہا کہ پولیس کی ملازمت نوکری نہیں بلکہ عوامی خدمت پر مبنی لائف سٹائل ہے۔

مزیدخبریں