لاہور(نامہ نگار)شہر میں پولیس پٹرولنگ موثر بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ خود موقع پر جائیگا اور لوکیشن شیئر کرے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او کو نئی ہدایات جاری کی ہیں،جس کا مقصد کرائم کنٹرول کرنا اور دوران پٹرولنگ غلط معلومات دینے والے آفیسر کو قابو کرنا ہے۔نئی ہدایات کے مطابق بیٹ افسران اور پیٹرولنگ آفیسر ڈیوٹی پر نکلتے ہی لائیو لوکیشن ایمرجنسی گروپ میں شیئر کرینگے۔
سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ کوخود موقع پر جانے ‘لوکیشن شیئر کرنے کا حکم
May 08, 2024