لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ اشیاء ضروریہ میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے خصوصاً گھی، چینی، گندم، آٹا دیگر ضروری چیزوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے۔روز بروز کی بڑھتی مہنگائی نے عوام کاجینا محال کردیا ہے ایک غریب آدمی کا زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور بجلی و گیس کے بل بھی بہت زیادہ آ رہے ہیں پٹرولیم کی مصنوعات پر بھی اضافہ ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہمدردانہ بہترین رویہ دیکھ کر ان سے اپیل کی ہے کہ محترمہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے اپنا فریضہ ادا کریں۔