یوٹیلیٹی بلز‘ مہنگائی نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں: چوہدری سرفراز  

May 08, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس و پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز ، خالد جاوید سنگھیڑہ ، رانا لیاقت ، ندیم اشرفی ، ڈاکٹر طارق کلیم ، راجہ طاہر ، رانا انوار ، مسعود گجر ، امتیاز طاہر ودیگر نے کہا کہ یوٹیلیٹی بلز میں ہر ماہ ناقابل برداشت اضافہ اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے قابو اضافے نے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی زندگیاں کر رکھی ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا محال ہو چکا یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیاں ہر ماہ رقم ادھار لے کر رہے ہیں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے نگران دور حکومت میں لیو انکیشمنٹ رولز میں ظالمانہ ترامیم کر کے ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا 6 فروری کو مریم نواز شریف صاحبہ نے آگیگا قائدین سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی ان ظالمانہ ترامیم کو رول بیک کریں گے مریم نواز شریف صاحبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنے دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا لیکن آگیگا کیساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل نہ ہونے پر صوبہ پنجاب کے اساتذہ و ملازمین بے چینی و اضطراب کا شکار ہیں وعدے کی پاسداری اور ملازمین کی نازک معاشی صورتحال کے پیش نظر آج 8 مئی کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب میں شامل اساتذہ و ملازمین کی تنظیموں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہو گا ۔

مزیدخبریں