قیام پاکستان کی جدوجہد میں عبدالستارنیازی کا کردار نا قابل فراموش :منظور گیلانی  

May 08, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر )استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی نے مجاہد ملت ’’ علامہ مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ‘‘ کی چوبیس ویں برسی کے انعقار کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے ڈیموکریٹک لان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں عبدالستار خان نیازی کا کردار نا قابل فراموش ہے اور جب پاکستان معرض وجود میں آگیا تو انہوں نے قوم کی تربیت کا بیڑہ بھی اٹھا لیا 1947میں فعال سیاست میں شامل ہوئے انہوں نے قیام پاکستان اور تحریک پاکستان کی جدوجہد میں بھر پور حصہ لیا علامہ عبدالستار خان نیازی ایسی شخصیت تھے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سے سیاست کا آغاز کیا وہ بہادری اور جرات کا نشان تھے جب جب بھی آمریتیں آئیں انہوں نے ان اک ڈٹ کا مقابلہ کیا جبکہ خاص طور پر ختم نبوت کے حوالے سے وہ عاشق رسول تھے ان کو سزائیں بھی ہوئیں پھانسی کی سزا بھی دی گئی لیکن ان میں لرزش نہیں آئی عبدالستار خان نیازی کو علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں