جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے: کمشنر  

May 08, 2024

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کمشنر لاہور کو ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن کے مانیٹرنگ میکنزم‘ عارضی ڈمپنگ سائٹس سے مین ڈمپنگ سائٹس تک انجام دی جانیوالی ورکنگ، ایل ڈبلیو ایم سی سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن پر کی جانے والی شکایات کے ازالہ پربریفنگ دی۔بابر صاحب دین نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے گاڑیوں کے روٹس آپٹیمائزیشن  اورجدید ایپلیکیشن کے استعمال سے گزشتہ 5 ماہ میں 2ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کر کے سروس سے فارغ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔کمشنر لاہورزید بن مقصود نے میڈیا اور عوام کی جانب سے آنے والی صفائی شکایات کا ازالہ کرکے شکایت کنندہ کو فون کال کے ذریعے مطلع کرنے اور کوڑا اٹھانے والی ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں کو اوپر سے مکمل کور کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق نئے تعینات ہونے والے کمشنر لاہور کو سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ہیڈ آفس کنٹرول روم میں ڈیجیٹل بریفنگ دی گئی،اس موقع پر ڈپٹی سی ای او فہد محمود اور ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب بھی اْن کے ہمراہ موجود تھے۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکنگ اینڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی۔

مزیدخبریں