لاہور( نیوز رپورٹر) سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی رہائشگاہ آمد۔ ڈاکٹر عارف علوی کی میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود اور بھاء میاں مصطفی رشید سے ملاقات۔ ڈاکٹر عارف علوی نے میاں محمود الرشید کو دلیری و بہادری سے جیل کاٹنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں محمود الرشید اور تمام سیاسی قیدی میرے ہیرو ہیں۔ میاں محمود الرشید میرے بھاء اور قریبی دوستوں میں سے ہیں اور ڈٹ کر ظلم و فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں۔ بدقسمتی سے آج ایک جھوٹے کیس میں پابند سلاسل ہیں۔ میاں محمود الرشید وفادری کی ایک بڑی مثال اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے انکا لازوال کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ا سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی میاں محمود الرشیدکے بیٹوں سے ملاقات
May 08, 2024