9 مئی کو احتجاج نہ ریلی کی اجازت اسلام آباد پولیس کا خلاف ورزی  پر سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں 9 مئی کو احتجاج یا ریلی نکالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پولیس اسلام آباد میں کسی کو بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دے گی۔ اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن