اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ نو مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں نو مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں نو مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا۔ کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائیگی
May 08, 2024