اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا ہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ازبک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔