اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ متعدد لاپتہ افراد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے اور جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، ان کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، انہیں کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔