مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 نوجوان شہید، 7 حریت پسندوں کی جائیدادیں قرق

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے محا صرے اور تلاشی کی کارروائی میں3 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ، بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے کولگام  کے علاقے ریڈ وانی میں رات گئے  آپریشن شروع کیا تھا۔ فوج نے  منگل  کی صبح  3 کشمیری نوجوانوں کو گولی ماری ۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے7 حریت پسندوں کی مقبوضہ کشمیر میں جائیدادیں قرق کر لی گئی ہیں۔ ان جائیدادوں میں 13کنال اراضی شامل ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق  شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولا سے تعلق رکھنے  والے   شبیر احمد صوفی، غلام نبی علائی، غلام نبی شیخ ، شریف الدین چوپان ، گلہ شیخ ،محمد رفیق خان اور عبدالحمید پرے ان دنوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقیم ہیں  عدالت کے حکم پر ان کی  انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں ان کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں ۔ جبکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات پر زور دیا ہے۔ عمر عبداللہ نے کپواڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیداکرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے بھارتی مظالم اور کالے قوانین کے تحت معصوم کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن