سینٹ: انوار الحق کاکڑ‘ فیصل واوڈا کا آزاد بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ 

May 08, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں 6 آزاد سینیٹرز کی حکومتی یا اپوزیشن بینچز میں شمولیت کے معاملہ پر سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سینٹ میں آزاد بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور فیصل واوڈا حکومتی اور نہ ہی اپوزیشن بینچز میں شمولیت اختیار کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سینٹ میں حکومتی بینچز پر براجمان ہوں گے۔ سینیٹر عبدالشکور خان اور سینیٹر نسیمہ احسان نے اپوزشن بینچز میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں