لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پرڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے عدالتی حکم پر آئندہ سماعت پر فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزاروں کے وکیل طاہر خان نے موقف اپنایا کہ درخواست گزاران محکمہ واسا میں پانچ پانچ سال ڈیلی ویجز ملازم کے طور پر کام کر رہے ہیں،محکمہ نے دو دو سال ملازمت کرنے ڈیلی ویجز کو مستقل کر دیا ہے،عدالت نے چار مارچ 2022 کو درخواست گزار کے کیس کو سن کر فیصلے کرنے کا حکم دیا،ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے ابھی تک درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا۔