کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں، وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں نہیں جا سکتا جس سے آپ صورتحال کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ سے درخواست ہو گی کہ اپنے شہداء کو انصاف دلائیں، صوبے کے بقایا جات مانگنے کے لیے فورمز ہیں، ان پر اپنا کیس لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے۔ پْرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، اگر آپ جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھوڑے گی۔