لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے 14 مئی تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے 30 اپریل کے آرڈر میں حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت پنجاب سے رپورٹس طلب کی تھیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے اور عدالت وفاق سے بھی گندم بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے۔
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست، ہائیکورٹ نے 14 مئی تک وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا
May 08, 2024