رحیم یار خان میں پولیس مقابلہ‘ خطرناک ڈاکو ہلاک

May 08, 2024

لاہور (نامہ نگار) رحیم یار خان پولیس نے تھانہ بھونگ کے علاقہ میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت منظور لنڈ کے نام سے ہوئی۔ ڈاکو عیسیٰ لنڈ، بشیر لنڈ، غمنی گوپانگ شدید زخمیوں میں شامل ہیں۔ ڈاکو تھانہ بھونگ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے‘ پولیس نے تعاقب کیا۔

مزیدخبریں