2خودکشیاں:فیصل آباد میں مدرسے   کے طالب علم نے پھندا لے لیا 

فیصل آباد+گوجرہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مدرسہ کا طالب علم پھندے سے جھول گیا، بسم اللہ ٹاؤن کے مشتاق کا پندرہ سالہ بیٹا راشد فیض آباد میں واقع مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا، گزشتہ روز استاد نے اسے بالائی منزل سے سامان لینے کے لیے بھیجا تو راشد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی، کافی دیر تک واپس نہ آنے پر استاد نے جا کر دیکھا تو متوفی راشد پھندے سے جھول رہا تھا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ نواحی گائوں میں ایک شخص نے مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ چک نمبر 351 ج ب کا امتیاز اپنے کمرہ میں سویا ہوا تھا جبکہ فیملی کے دیگر افراد دوسرے کمرہ میں سوئے تھے کہ اچانک فائر کی آواز آنے پر جا کر دیکھا تواس نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تاحال خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن