لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم کو 228روز مکمل ہوگئے ۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طورپر77 ہزار452ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،72 ہزار730ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار461ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو 9 کروڑ23 لاکھ 40 ہزار728یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب41 کروڑ83 لاکھ22 ہزار367روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر مجموعی طور پر383 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،2 زرعی اور369 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو 2 لاکھ53 ہزار558یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت82 لاکھ39 ہزار 537روپے بنتی ہے۔ پرانی انارکلی کے علاقے میں کنکشن کو5لاکھ روپے ،ریس کورس کے علاقے میں کنکشن کو 70ہزار،چوہنگ کے علاقے میں کنکشن کو70ہزار روپے جبکہ سندر کے علاقے میں ملزم کو 50 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی۔