لاہور + سرائے مغل (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) گندم خریداری بحران کیخلاف کسان بورڈ کے مظاہرے گزشتہ روز بھی جاری رہے۔ جڑانوالہ‘ سمندری‘ سمبڑیال سے نمائندگان کے مطابق کسان بورڈ نے دھرنے دیئے۔ مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف نعرے بازی کی۔ دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع قصور اور کسان بورڈ کے گندم بحران پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر اورکسان بورڈ پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی محمد رمضان نے کہا کہ کسان کو گندم کی پیداوار کیلئے تمام زرعی مداخل مہنگے ہیں۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم ازکم 5 ھزار روپے من ہونی چاہئے۔ حکومت کسانوں کا معاشی قتل کرنے سے باز رہے۔ جماعت اسلامی کسانوں کے مسائل حل کرکے دم لے گی۔