ہمارے ملین مارچ  ‘عوامی اسمبلی کا 9 مئی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں‘  فضل الرحمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) جمعیت علما  اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  الیکشن نتائج  پر  نواز  شریف مجھ سے زیادہ پریشان ہیں،  خواہش تھی ن لیگ بھی اپوزیشن میں  آ کر  بیٹھے اور  حکومت پی ٹی آئی کو  دیدی جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہمارے ملین مارچ  اور عوامی اسمبلی کا 9 مئی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، 9 مئی واقعے پر  ہم  نے بھی احتجاج کیا تھا، پوری قوم نے ریاستی املاک  پر حملوں کا نوٹس لیا تھا۔ بتایا  جائے  الیکشن میں دھاندلی کی ہے یا نہیں؟ پیپلزپارٹی کو صوبائی حکومت ملی تھی اس کے باوجود وہ میدان میں آئے کہ دھاندلی ہوئی، آج پی ٹی آئی کو کے پی  میں  اکثریت ملی ہے تو انہیں بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ دھاندلی ہوئی، تحریک میں  جے یوآئی  والے اکیلے ہیں، ہم  اپنے اصول سے پیچھے ہٹنے پر  تیار نہیں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی اور  جمعیت میں بڑے فاصلے تھے، دیوار نہیں پہاڑ بیچ میں کھڑا تھا، اب تک نہ پی ٹی آئی نے اپنی پوزیشن تبدیل کی نہ ہم نے،  پی ٹی آئی کے وفود  تشریف لائے  تھے  ہم نے روایت کے مطابق ویلکم کیا، پی ٹی آئی وفود کی تجویز تھی ہم کچھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، ہم نے کہا بسم اللہ،  تحریک انصاف کے ایک دو لوگوں کے بیانات آجاتے ہیں ہم ان کا نوٹس نہیں لیتے، پی ٹی آئی سے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے نہ بنے تو ہر پارٹی کا مؤقف اور  رائے ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...