لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس نے شہری کے اغوا قتل میں مطلوب اشتہاری کو امارات سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ اشتہاری ندیم اشرف نے 2022ء میں تھانہ پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری کو اغوا کر کے قتل کیاتھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول کی معاونت سے اسے ٹریس کیا۔