سرگودھا (نمائندہ خصوصی) پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اپنی جان بھی قربان کر دیں گے لیکن اس کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون کسی نے ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا، اس کے لئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں۔ اس لئے اس قانون کو کسی کا باپ بھی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا نظام مصطفیٰؐ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس لئے ہر شہری کو کم ازکم اپنا ماحول دین کے تابع بنانا ہو گا اور اپنے گھروں میں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر معاشرے کی اصلاح کا اہتمام کرنا ہو گا۔ آخر میں ملک و ملت اور امت مسلمہ و فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے لئے دعا کی گئی۔