سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر فاروق آبادمیں تعینات سب انسپکٹر مقصود احمد ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر پرانا چہور آیا، گلی میںملزم اویس، ابوذر، ناصر شراب کے نشہ میں دھت شور کر رہے تھے منع کرنے پر ابوذر نے چھری کا وار کر کے زخمی کر دیا ۔ شور سن کر بھائی اکرم،بیٹے عاطف ‘ مزمل گھر سے نکل کر آئے ،اسی اثناء میں اور یس، جہانزیب ، سجان عرف بانی، ناصر بھی اپنے گھر سے نکل آئے، اکرم اور منزل کو بھی چھری کا وار کر کے زخمی کر دیا، تھانیدار مقصود احمد نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی۔