مطالبات تسلیم نہ کئے توبھٹہ انڈسٹری بند کر دینگے:مہر عبدالحق ‘ حاجی محمد شریف 

قصور(نمائندہ نوائے وقت) مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توبھٹہ انڈسٹری کو بند کر دیں گے، بھٹہ انڈسٹری مسائل سے دو چار ہے کوئی سننے والا نہیں، عید سے قبل پنجاب بھر کے بھٹے بند کریں گے اور مطالبات تسلیم کرنے تک اسے بند رکھیں گے، حکومت بھٹہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے اگر حکومت نے پالیسیاں نہ بنائیں تو بھٹہ انڈسٹری کو بند کر دیا جائے گا،جس سے ملک میں بحران پیدا ہو جائے گا، سیمنٹ، سریا کا کاروبار ختم ہو جائے گا، حکومت ہمارے مسائل کو سنے اور ہماری مشاورت سے پالیسیاں بنائیں، ان خیالات کا اظہار مہر عبدالحق صدر مرکزی نائب صدر ،حاجی محمد شریف مہرضلعی چیئرمین قصور نے بھٹہ مالکان کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آئے دن تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کوئلے کے ریٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے، سوشل سکیورٹی کے نام پر بھٹہ مالکان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں محمد بشیر پپو، حاجی محمد اشفاق جمعہ، شبیر احمد عثمانی ، حاجی محمد نواز ، حاجی محمد زبیر ناگرہ ، چوہدری رمضان سندھو ، چوہدری مدثر سندھو ، چوہدری زبیر ماجرا، فاروق نمبردارسمیت لاہور ، قصور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن