گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب کالج گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینارر کا انعقاد کیا گیا ۔ ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے پتنگ بازی کے نقصانات اور پولیس ورکنگ کے متعلق کالج کے طلبا ء و طالبات کو لیکچر دیا ،آر پی او نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ منشیات سمیت غیرقانونی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک و قوم اور والدین کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی توجہ تعلیم و تربیت پر مرکوز کریں۔انہوں نے کہاکہ طلبہ دور حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا کے منفی پہلوں اور سرگرمیوں سے گریز کریںاورگوجرانوالہ ریجن پولیس طلبہ اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،کسی بھی مشکوک اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مقامی پولیس کو 15پر کال کرکے بروقت آگاہ کریںاور پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے جس سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
گوجرانوالہ:پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیمینار
May 08, 2024