گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے مخصوص نشستوں کے معاملے میں حتمی فیصلے سے قبل مٹھائیاں نہ بانٹیں، سپریم کورٹ کا بینچ جو بھی فیصلہ کرے گا اس کے بعد بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمانی برادری کی تقریب تقسیم نوٹی فکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کاخاندانی ورثہ ہے جسے فریضہ سمجھ کر آگے بڑھا رہی ہوں،عوامی خدمت کسی عہدے اور سیٹ سے مشروط نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے خلوص نیت اور سچے جذبے کا ہونا ہی واحد شرط ہے ان کا کہنا تھا کہ عہدے آنی جانی چیزیں ہیں اگر باقی نہ بھی رہیں تو بھی قائد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلی مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں عوامی خدمت کامشن جاری رکھوں گی ۔