چکوال میں مالی خوشحالی لانا ہماری پہلی ترجیح ہے،حسن علی علیم   اس حوالے سے فاریکس کاروبار کی باقاعدہ تربیت کا بھی آغاز کردیا ہے

May 08, 2024

بوچھال کلاںـ(نامہ نگار)چکوال میں مالی خوشحالی لانا ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے فاریکس کاروبار کی باقاعدہ تربیت کا بھی آغاز کردیا ہے ، یہ بات سگما فاریکس کمپنی کے حسن علی علیم نے فاریکس سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا دور شروع ہوچکا ہے اور مستقبل قریب میں 90فیصد سے زائد کاروبار آن لائن اور انٹر نیٹ کے ذریعے ہوگا  لہٰذا نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرے ۔ یہ بات ڈیجیٹل ماہر آر جے سویرہ نے سگما فاریکس کے زیر اہتمام منعقد فاریکس سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

مزیدخبریں