ڈاکٹر امتیاز احمد کی طرف سے ایس ایچ او سعید اکبر کیانی کے اعزاز میں ڈنر

May 08, 2024

 نیو مری(نامہ نگار ) سینئر صحافی نائب صدر یونین آف جنرلسٹ ضلع مری رجسٹرڈ کے ڈاکٹر امتیاز احمد خان کی طرف سے تھانہ پتریاٹہ نیومری نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سعید اکبر کیانی اور دیگر سٹاف کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کی سرکردہ شخصیات  راجہ کاشف مسعود، راجہ رافع کھیٹوال، ارسلان دانش عباسی،راجہ طاہر منظور راجہ شفقت مسعود ،راجہ محمد اقبال کھیٹوال ، راجہ یاسر منیر ، راجہ اسدنیر، راجہ افراز کیٹھوال،محمد شکیل راجہ عقیق شیخ افتاب احمد کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی ڈنرکے موقع پر تھانہ پتریاٹہ نیومری نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سعید اکبر کیانی کو دلی طور پر خوش امدید کہا اور شاندار ویلکم کیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ سعید اکبر کیانی نے معززین علاقہ کے لوگوں کا شاندار ویلکم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپ تمام بھائیوں کے تعاون سے میری یہ کوشش ہوگی کہ اس علاقے سے منشیات فروشوں ڈکیتوں ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم میں ملوث لوگوں کا کلا کمہ کیا جائے اس کے لیے مجھے اپ بھائیوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں