کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ارکان ا سمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقر یب میں ان تمام لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جنہوں نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کی بجائے ا س کے مخالف امیدواروں کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ وہ ان کے پولنگ ایجنٹ اور پولنگ کیمپ بھی لگانے والوں میں شامل تھے۔ مسلم لیگ ن کلرسیداں کی یہ انفرادیت بھی ہے کہ اس کے درجنوں رہنما عام حالا ت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ رہتے ہیں انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بجائے اس کے مخا لفین کی بھر پور مدد کرتے ہیں اور انتخابات کے بعد پھر مسلم لیگ ن کی صفوں میں شامل ہوکر خود کو قائد اعظم کے زما نے کا مسلم لیگی کہلواتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لوگ مسلم لیگ ن پر بوجھ ہی نہیں بلکہ یہ گھس بیٹھیئے ہیں جن کا نظریہ صرف الو سیدھا کرنا ہے مگر مسلم لیگ ن کے اندر احتساب کا کوئی معیار ہی نہیں ۔مسلم لیگ میں رہ کر اسے نقصان پہنچانا ان کے لیئے کوئی باعث ندامت بات ہی نہیں ہے یہ جب چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گونپ جاتے ہیں پھر بھی یہ ہیں پکے مسلم لیگی!
یہ لوگ مسلم لیگ ن پر بوجھ ہی نہیں بلکہ یہ گھس بیٹھیئے ہیں جن کا نظریہ صرف الو سیدھا کرنا ہے
May 08, 2024