فاسٹ یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ،137 افراد نے خون عطیہ کیا 

 اسلام آباد ( نامہ نگار ) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے ہفتہ تقریبات جاری،فاسٹ یونیورسٹی میں بلڈ کولیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔137 یونٹس خون کے عطیات جمع ہوئے ۔ریجنل بلڈ ڈونرز سنٹر نے بلڈ کولیکشن کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔ہفتہ تقریبات کا آغاز سکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین آرٹ اور مصوری کے مقابلوں سے ہوا اس کے بعد ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ایڈ کی عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا ،لیک ویو پر صفائی مہم کے علاہ فیض آباد مری روڈ کے اطراف پودے بھی لگائے گئے ،نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں فرسٹ ایڈ کی عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا ،لیک ویو پر صفائی مہم کے علاوہ فیض آباد مری روڈ کے اطراف پودے بھی لگائے۔فاسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  فاسٹ یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے ہلال احمر پاکستان کے انسانی  خدمت  کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا خون کے عطیات کیلئے ہلال احمر ہمارا انتخاب اس لئے ہے  بلڈ کیمپ میں ترک ریڈ کریسنٹ کے سربراہ ارگسٹ لمکا نے دیگر عملہ کے ہمراہ خون کے عطیات دیے۔ہلال احمر کے افسران اور رضاکاروں نے بھی خون عطیہ کیا تقریب میں ممبر منیجنگ بورڈ ڈاکٹر محمد ارشاد،عاصمہ نسیم صاحبہ اور ڈاکٹر واصفہ معتصم بھی موجود تھیں۔ریکٹر فاسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف کو ہلال احمر کی جانب سے سوینیر اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن