سنجوال کینٹ (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کمر بستہ ہے اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر سعد اللہ ولد بختے سکنہ سوات اور فیضان عرف جانا ولد فخری زمان سکنہ حسن ابدال کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ملزم سعداللہ سے 1600 گرام چرس جبکہ فیضان سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص شراب لیے اپنے گاہکوں کا انتظار کر رہے جس پر تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر ریڈ کر کے شراب سپلائر وحید خان ولد یعقوب خان سکنہ سروالہ تحصیل و ضلع اٹک کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ ہر سہہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔