جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)واپڈا کی طرف سے صارفین تک بل بر وقت نہ ملنے پر موضع دوتال داخلی ماڑی جلوال کے مکین سراپا احتجاج ، موضع دوتال کے رہائشی ملک محمد طہار ، قاری شمس الحق ، محمد خلیل نور عالم و دیگر کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے موضع دوتال کے صارفین کو کبھی بل نہیں ملتے اور اگر ملیں بھی تو بروقت نہیں ملتے جس کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو بل جمع نہ کروانے کی صورت میں بل میں ایڈ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے جب کہ واپڈا اہلکار بل صارفین تک ڈائریکٹ نہیں پہنچاتے ، انھوں نے واپڈا کی اعلیٰ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
بجلی بل بر وقت نہ ملنے پر موضع دوتال داخلی ماڑی جلوال کے مکین سراپا احتجاج
May 08, 2024