ڈی پی او چکوال کی جانب سے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانے کیلئے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری جاری  

May 08, 2024

 چکوال(نامہ نگار)آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میںڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی جانب سے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانے کیلئے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں عوام الناس کی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ضلع بھر کے عوام بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے مسائل لیکر آرہے ہیں ، ڈی پی او واحد محمود درخواستوں پر فوری احکامات جاری کررہے ہیں اور مظلوموں کی داد رسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں