کہو ٹہ(نامہ نگار) ہو لاڑ پل پر کام کرتے ہو ئے نوجوان ورکر ثاقب سعید ولد سعید احمد ساکن جیوڑہ کہوٹہ کیبل کی تار پکڑتے ہو ئے پل سے نیچے گر گیا پل پر کیبل کی بچھائی کا کام جاری تھا۔ کیبل کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نوجوان سنبھل نہ سکااور پل سے نیچے جا گر ا جہاں موقع پر ہی نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ نماز جنازہ اسکے آبائی گاوں جیوڑہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی،مذہبی شخصیات معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔