کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ وہ حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے ۔ذرائع آمدورفت تعلیم صحت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں شہر میں سابق رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض کی رھائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر سابق یوسیز چیئرمین محمد ز بیر کیانی،چوہدری شفقت محمود، سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد،راجہ ظفر محمو د،چوہدری شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی،شیخ توقیر احمد سابق ارکان بلدیہ و معززین علاقہ نے شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ وہ تمام علاقوں کو سوئی گیس مہیا کریں گے ،ہسپتال اپگریڈ کریں گے یو نیو رسٹی بھی قائم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب کلرسیداں میں اپنا دفتر قائم کررہے ہیں جہاں لوگوں سے رابطے مستحکم کریں گے،۔فیض آباد میں مرکزی دفتر بھی قائم کیا جائے گا ۔رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ تمام مسائل سے آگاہ ہیں صوبائی وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق تمام مسائل تیزی سے حل کریں گے۔
حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ،وعدے پورے کر ینگے،راجہ اسامہ سرور
May 08, 2024