بھارہ کہو(نامہ نگار)ڈہوک موہری کے رہائشی محمد پرویز عباسی کے جواں فرزندحماد الرحمٰن عباسی لیک ویو پارک کے نذدیک موٹرسائیکل سلپ ہونے کی بناپر پیچھے سے آنے والی گاڑی کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئے۔ حماد الرحمن عباسی کی عمر لگ بھگ 27 برس تھی جبکہ وہ اسلام آباد کے ایک مقامی بینک میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ حماد الرحمن عباسی حا دثے کے بعد فوری طور پر جان کی بازی ہارگئے حماد الرحمن عباسی کی ناگہانی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔بیوہ کے علاوہ مرحوم کے دو بچے بھی ہیں جنکی نماز جنازہ گزشتہ روز ڈہوک جیلانی گراونڈ میں اداکردی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی ،سماجی ،صحافتی و کاروباری شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ اور برادری کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی حماد الرحمن عباسی کی ناگہانی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔بیوہ کے علاوہ مرحوم کے دو بچے بھی ہیں۔